تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 8:38

سندھ اسمبلی:علیم الرحمان کے اغواء پرایم کیوایم کا احتجاج

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم پی اے علیم الرحمان کے اغواء اور تشدد پر ایم کیو ایم کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نثار کھوڑو کی زیر صدارت پون گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ نکتہ اعتراض پرایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فیصل سبزواری نے کہا ہے وزیراعلی سندھ کی یقین دہانی کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہونا باعث تشویش ہے ۔

وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ خیبر پختوانخواء میں اے این پی کی حکومت ہے جس کی قیمت کراچی میں ادا کی جارہی ہے ۔ وزیر قانون ایاز سومرو نے ایوان کو بتایا کہ ایم پی اے علیم الرحمن پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے آئی جی سندھ اور سی سی پی او کو شفاف تحقیقات کا خط بھیجا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایم پی اے رضا حیدر اور صحافی ولی بابر کے قاتلوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے بھی ایم کیو ایم کو نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل اجلاس میں ڈرون حملوں اور بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔



یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.