تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 9:29

شیخ حارث نےعدالت پر اثر انداز ہونےکی کوشش کی،رانا ثنااللہ

اے آر وائی - لاہور: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ حارث افضل نے پنجاب بنک کے ڈاکووں کی ایما پر پریس کانفرنس کرکے سپریم کورٹ کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ۔



اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ حارث افضل کا بیان اپنے والد کے اقبالی بیان سے متضاد ہے شیخ افضل نے اقبالی بیان میں بابر اعوان، ملک قیوم اور کئی ججوں کو خریدنے کے لئے کروڑوں روپے دینے کا اعتراف کیا۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی آفتاب سلطان کو تحقیقات کے لئے انکوائری افسر مقرر کیا جن کی رپورٹ سپریم کورٹ کی کارروائی کا حصہ بن چکی ہے۔



رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب بنک کے چالیس چور اب وفاقی حکومت میں علی بابا کی زیر صدارت اکٹھے ہوچکے ہیں ان چوروں کو عوام کے اربوں روپے دینا پڑیں گے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.