6 جون 2011
وقت اشاعت: 10:48
چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کھائی میں گرگئی،14ہلاک
اے آر وائی - چمن: چمن سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کوژک ٹاپ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے چودہ افراد جاں بحق گیارہ زخمی ہوگئے ۔ چمن سے مسافروں کو لیکر ویگن کوئٹہ جارہی تھی کہ کوژک ٹاپ کے دشوار گزار علاقے میں گہری کھائی میں جاگری ۔
حادثے کے نتیجے میں چار بچوں اوردو خواتین سمیت چودہ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ویگن کی چھت پر بھی مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔ حادثے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔