تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:34

کوئٹہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن،علاقہ مکین مشتعل

اے آر وائی - کوئٹہ میں ریلوے کی اراضی پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے خلاف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ بعض مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراوٴ بھی کیا۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد متاثر ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.