8 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:52
ساہیوال: تھانہ سٹی کی حوالات میں ملزم پراسرار طور پرقتل
اے آر وائی - ساہیوال تھانہ سٹی کی حوالات میں قتل کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ نثار پولیس تشدد سے ہلاک ہوا۔ پولیس کا موقف ہے کہ ملزم نے پھندا لگا کر خودکشی کی۔ اس کے ساتھ حوالات میں بند دوسرے بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ جب سوکر اٹھے تو نثار مردہ حالت میں تھا۔
حوالات میں پنکھا یا لٹکنے والی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔ ڈی پی او رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائیں گے اور ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال بھیج دی گئی ہے۔