8 فروری 2012
وقت اشاعت: 15:10
فیصل آباد: گیس کی طویل بندش، شہری سڑکوں پر نکل آئے
اے آر وائی - فیصل آباد میں گیس کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پاکستان ایکسپریس کو روک لیا اور پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ جھمرہ روڈ پر واقع آبادیوں میں تین ماہ سے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند رکھے جانے پر اہل علاقہ سڑک پر نکل آئے اور روڈ بلاک کرنے کیساتھ ریلوے پھاٹک بند کر دیا۔
ڈنڈے اٹھائے مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کئے اورپیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے بورڈز گرا دیئے۔ اسی دوران پاکستان ایکسپریس جب پھاٹک پرپہنچی تو مظاہرین نے ٹرین رکوا لی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گیس بحالی تک احتجاج جا ری رہے گا۔