تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 فروری 2012
وقت اشاعت: 17:34

راولپنڈی:خرم رسول 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اےکےحوالے

اے آر وائی - اسپیشل مجسٹریٹ راولپنڈی شیخ حبیب اللہ نے وزیراعظم کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر خرم رسول کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔



خرم رسول کو انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں گرفتار کیاگیا ہے۔ اس پر نو افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کررقم بٹورنے کا الزام ہے۔عدالت سے سات روزہ ریمانڈ کی استدعاکی گئی تھی اوربتایاگیا ایف آئی اے کے پاس خرم رسول کےخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔



میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خرم رسول کاکہناتھا وہ بے گناہ ہےاور اسے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.