8 فروری 2012
وقت اشاعت: 19:10
لاہور:ٹریفک جام نے خاتون کی جان لے لی
اے آر وائی - لاہور میں ٹریفک جام میں پھنس کر ایمبولینس میں جانے والی بیمار خاتون کی جان چلی گئی۔ پولیس پیرا میڈیکل اسٹاف کے دھرنے کے دوران ٹریفک کا متبادل مناسب انتظام نہ کرسکی۔
ساٹھ سالہ سلیمہ بی بی کو میو اسپتال سے پی آئی سی منتقل کیا جارہا تھا جیل روڈ پر پیرا میڈکس اسٹاف کےاحتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنس گئی ۔ سائرن بجتے رہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اورگاڑیوں کے درمیان ہی ساٹھ سالہ سلیمہ بی بی زندگی کی بازی ہارگئی۔