تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:19

خانیوال: جعلی جج اور مسلح ساتھی گرفتار، مقدمہ درج

اے آر وائی - کیا ایک جج بھی جعلی ہوسکتا ہے۔ ایسا سنا تھا نہ دیکھا تھا لیکن خانیوال میں پکڑا گیا ایک جعلی جج ۔ جس نے پولیس سے بھی حاصل کرلیا تھا پروٹوکول۔اب موصوف ہیں پولیس کے حوالات میں۔ خانیوال کے اللہ رکھا کو کچھ نہ سوجھا تو لوگوں کو لوٹنے کے لیئے وہ بن بیٹھا جج۔ موصوف نے ایک خط بنایا اور ریجنل پولیس آفیسر ملتان سے حاصل کرلی اسکواڈاب اسکواڈ کے پروٹوکول میں انہوں نے عوام پر اپنی دھاک بٹھانا شروع کی اس جرم میں ان کے ساتھ تھے عبدالمنان، سہیل، عدیل، جہانگیر،اللہ رکھا اور چار دیگر لوگوں نے پروٹوکول سمیت تین گاڑیوں کے قافلہ بنایا نیلی لائٹ اور ہوٹر والی تین گاڑیوں میں موصوف پہنچے ایک سی این جی اسٹیشن پہنچا اور عدالتی انداز میں حکم دے ڈالا کہ سی این جی بھر دی جائے۔



جب سی این جی بھرنے کے بعد ان سے مانگی گئی رقم تو ان کے مسلح محافظوں نے پمپ کے مالک، مینیجر اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ہوائی فائرنگ کرکے روانہ ہوگئے۔ ۔یہ اطلاع ملنے پر پولیس نے پیچھا کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.