9 فروری 2012
وقت اشاعت: 3:28
ملتان:سوتیلی ماں نے 3سالہ بچے کی زبان جلادی
اے آر وائی - ملتان میں سوتیلی ماں نے تین سالہ بچے کی زبان جلا ڈالی۔ باوا صفرا کے رہائشی رکشہ ڈرائیور نے تین شادیاں کر رکھی ہیں۔اہل علاقہ کےمطابق رکشہ ڈرائیور کےگھر میں جھگڑے روز کا معمول ہیں۔ اسی طرح جھگڑے کے بعد بچے کی طرف سے ضد کیے جانے پر سوتیلی ماں نے تین سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اور گرم چمٹے سے اس کی زبان اور گال جلادیا۔
اہل خانہ نےمعاملے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی ۔ تشدد کے شکار بچے کا علاج معالجہ بھی اسپتال کی بجائے مقامی میڈیکل اسٹور سے کرایا جارہا ہے۔