9 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:1
لوہاچوری ، اےآروائی نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس
اے آر وائی - لاہور میں منہدم ہونے والی فیکٹری کےملبے سے لاکھوں روپے کا لوہا چوری ہونے کے انکشاف پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے اور چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوا ساز فیکٹری کا ملبہ محکمہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ڈمپنگ سائٹ پر پہنچایا جانا تھا مگر دو وہیکل انسپکٹر ناصر بٹ اور بوٹا مسیح نے یہ ملبہ غیر قانونی طور پر بابو صابو کے ایک قبرستان میں جمع کرڈالا۔ اور لاکھوں روپے کا لوہا اور قیمتی سامان ملبے سے چرا کر فروخت کر دیا۔ انکشاف ہونے پر انہیں شیراکوٹ پولیس نے حراست میں لیا جو بعد میں پولیس کی تحویل سے فرار ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔