5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق تیونسی صدر اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات
جنگ نیوز -
تیونسیا… تیونس کے سابق صدر زین العابدین اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کا پتہ چلانے کیلئے کوشش شروع کردی گئیں۔ تیونس کے سابق صدر اور ان کاپورا خاندان ملکی دولت پر اچھی طرح ہاتھ صاف کرنے کے بعد سعودی عرب فرار ہوگیا ۔سابق صدر کی اہلیہ جاتے جاتے ڈیڑھ ٹن سونا بھی ساتھ لے گئیں۔ اب تیونس اور سوئٹزرلینڈلوٹی گئی ملکی دولت کا پتہ چلانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں اور زین العابدین کے بیرون ملک اثاثوں کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق صدر حکومت کیخلاف شدید عوامی مظاہروں اور احتجاج کے بعد خاندان سمیت ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔جس کے بعد وزیراظم کی قائم کی گئی نگران حکومت ملک میں امن و امان کی بحالی کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔