5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیویز کیخلاف کل پہلا ون ڈے ، آفریدی کپتانی بچانے کی کوشش کرینگے
جنگ نیوز -
ویلنگٹن …پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل ویلنگٹن میں کھیلاجائے گا۔جیوسوپریہ میچ براہ راست نشرکریگا۔پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان سیریز سے دونوں ٹیموں کواندازہ ہوجائے گاکہ ورلڈکپ سے پہلے ان کی کیاتیاری ہے اورکونسا کھلاڑی فارم میں ہے۔دوسری جانب یہ سیریز شاہد آفریدی کیلئے خصوصی اہمیت کی حامل ہے،عام تاثریہی ہے کہ اس سیریز میں ان کی ذاتی پرفارمنس اورٹیم کی کارکردگی ہی طے کرے گی کہ انہیں میگاایونٹ کے لیے کپتان بنایاجائے یانہیں۔چھ میچز پرمشتمل سیریز کاپہلا معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔جیوسوپرتمام میچزبراہ راست دکھائے گا۔