تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

’کون بنے گا کڑور پتی‘کے اگلے سیزنز کی میزبانی بھی امیتابھ ہی کرینگے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بڑی اسکرین کے بعد رئیلٹی کوئز شو "کون بنے گا کڑور پتی" سے چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گذشتہ دنوں اس کوئز شو کے چوتھے سیزن کو کامیابی سے اختتام پذیر کرچکے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن کی میزبانی کے انداز نے "کون بنے گا کڑور پتی" کے پروڈیوسر کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ انہوں نے اگلے دو سیزنز کے لیے بھی امیتابھ کے ساتھ اس شو کی میزبانی کے لیے معاہدہ کرلیا ہے۔اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پروفائل ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے امیتابھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی نجی ٹی وی چینل سونی کے ساتھ KBCکے اگلے دو سیزن کا معاہدہ کرلیا ہے اور اس کے لیے انہوں اپنے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات اور حوصلہ افزائی درکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.