5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام اور بوپنا پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ملبورن … پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ملبورن میں جاری آسٹریلین اوپن ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور بوپنا نے فرانس کے جرمی چارڈی اور آرناڈ کلیمنٹ پر مشتمل جوڑی کوشکست دی ،اور پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اعصام اور بوپنا کی جیت کا اسکور6-3،4-6 اور 6-4 رہا۔ پری کواٹر فائنل میں ان کا مقابلہ فرانس کےMicheal Llodra اور سربیا کےNenad Zimonic سے ہوگا۔