5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایٹمی تنازع: ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے مذاکرات آج ہوں گے
جنگ نیوز -
استنبول …ایران کے ایٹمی تنازع پر6 عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج ترکی کے شہر استنبول میں ہورہے ہیں ۔ مذاکرات دو روز تک جاری رہیں گے۔ امریکا، برطانیہ ، چین ، روس ، فرانس اورجرمنی کے نمائندوں کی قیادت یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کرینگی ۔ ایرانی وفد کے سربراہ اعلیٰ ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی ہیں۔ اجلاس میں ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے پیدا ہونیوالی کشیدگی کے خاتمے کیلئے بات چیت کی جائیگی ۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لا روف نے استنبول میں اس بات پر زور دیا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں اٹھانے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہونا چاہئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی کا کہنا ہے کہ امریکا دو ورزہ اجلاس کے بامعنی اور ٹھوس نتائج چاہتا ہے ۔