5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پابندی ختم نہ کی گئی تو وہ مجبوراً کسی اور ملک سے کھیلوں گا، عامر اطلس
جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان کے نمبر ایک اسکواش کھلاڑی عامر اطلس کا کہنا ہے کہ اگر ان پر سے پابندی ختم نہ کی گئی تو وہ مجبوراً کسی اور ملک سے کھیلیں گے۔انہوں نے صدر اور وزیر اعظم سے درخواست کی کہ ان پر سے پابندی ختم کرائیں۔قیوم اسٹیڈیم پشاور میں سرحد اسپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں عامر اطلس نے کہا ہے کہ فیڈریشن کے چیف کوچ جان شیر خان کے ساتھ ان کی خاندانی رنجش ہے وہ ان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے اور ویسے بھی انکے والد اطلس خان ،جان شیر سے اچھے کوچ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے تلخ کلامی پر ان پر پابندی لگائی ہے لیکن جان شیر خان پر نہیں لگائی،اگریہ پابندی ختم نہیں کی تو وہ مجبوراً کسی اور ملک کے لیے کھیلیں گے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پرسے پابندی ختم کرائے۔