تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

جنگ نیوز -
پورٹ الزبتھ …بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا، بھارت کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تین میچز میں بھارت نے دو جبکہ جنوبی افریقا نے ایک جیتا ہے، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پرامید ہیں کہ بھارتی ٹیم پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانیوالے میچ میں کامیابی سے سیریز اپنے نام کرلے گی۔ پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر آج جنوبی افریقا کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو کرسکتے ہیں، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.