تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب اسمبلی کے ارکان نے آج بھی ایوان کو اکھاڑا بنائے رکھا

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی کے ارکان نے آج بھی ایوان کو اکھاڑا بنائے رکھا۔ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ منتخب نمائندوں کی یہ لڑائیاں مہمان گیلری میں بیٹھے طلبا و طالبات بھی حیرانی سے دیکھتے رہے۔پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی گجرات میں غنڈہ گردی کے ذکر پر شروع ہوئی۔مسلم لیگ ن کے حاجی عمران ظفر کا کہنا تھا کہ گجرات میں غنڈہ گردی اوربدمعاشی ہو رہی ہے انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ حاجی عمران کا کہنا تھا کہ انہیں یا ان کے گھر والوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار چودھری برادران ہوں گے۔ یہ سن کر اپوزیشن کی خواتین ارکان سیٹوں پر کھڑے ہو کر شور مچانے لگیں۔ انہوں نے ڈیسک بجاتے ہوئے چورمچائے شورکے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن خواتین کوخاموش رہنے کی ہدایت کی لیکن انہوں نے شوروغل جاری رکھا جس پر ڈپٹی ا سپیکر نے ناراضگی کااظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.