تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں جرائم کی شرح دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
کراچی…چودھری شجاعت اور سید مشاہد حسین کی متحدہ کے مر کز نائن زیرو پہنچنے پر الطاف حسین سے ٹیلے فون پر گفت گو بھی ہو ئی جس میں پنجاب میں گیس کی کمی اور بلوچستان میں لاپتا افراد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہپنجاب میں جرائم کی شرح دیگر تمام صوبوں سے زیادہ ہے جبکہ آج کل کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا بڑا تذکرہ ہے۔پنجاب کے بعض علاقوں میں لوگ رات کو سفر نہیں کرسکتے،پنجاب حکومت امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔ صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت سے نائن زیرو پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلے فون پر گفت گو میں کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے گفتگو پر ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیں اپنوں اور بھائیوں والا سلوک کرنا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.