تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ووٹ کی فروخت: فاٹا رکن اسمبلی کامران خان کی وضاحت کیلئے طلبی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رکن قومی اسمبلی کامران خان کی جانب سے فاٹاسینیٹرز کے انتخاب کے دوران ووٹ بیچنے کے اعترافی بیان پر پارلیمانی لیڈر منیرخان اورکزئی نے انہیں وضاحت کیلئے طلب کر لیا ہے۔رکن قومی اسمبلی فاٹا کامران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ سال2009 کے سینیٹرز کے انتخاب کے دوران ان سمیت فاٹا کے ارکان اسمبلی کو رقم دی گئی تھی۔جیو نیوز نے کامران خان سے رابطہ کی متعدد بار کوشش کی تاہم کامیابی نہیں ہوئی۔ادھر فاٹا کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما منیر خان اورکزئی نے بتایا کہ کامران خان سے وضاحت طلب کرینگے کہ اس نے ایسا بیان کیوں دیا۔ منیر اورکزئی نے کہا کہ فاٹا کے تمام ارکان قومی اسمبلی کامران خان کے پیسے لینے کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر حاجی خان آفریدی کے حلقے میں فنڈز کے استعمال کا معاملہ ہے جسے غلط رنگ دیا گیا، سینیٹر حاجی خان آفریدی سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ بھی نہیں مل سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.