تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان کیلئے28 ارب مالیت کے32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بلوچستان کیلئے 28 ارب مالیت کے 32 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے میڈیا کو بتایا کہ بلوچستانکیلئے خوراک و زراعت کے تین ، صحت کے دو، صنعت و تجارت کے چھ، مواصلات کے 11، آبی وسائل کے پانچ، ہاؤسنگ کے تین اور ہائر ایجوکیشن کے چار منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ڈیرہ بگٹی میں سڑکوں کی مرمت پر10کروڑ،گوادر ایکسپریس وے پر 6 ارب اورسوئی ڈیرہ بگٹی لنک روڈ پر64 کروڑ روپے کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ غربت میں کمی پردو، شیخ خلیفہ بن زید اسپتال کی تعمیر کے لیے99 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ پٹ فیڈر کینال پرپانچ ارب اور لورالائی یونی ورسٹی کی تعمیر پرایک ارب49 کروڑ اور تربت یونی ورسٹی کی تعمیر پر ایک ارب55 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.