5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز
جنگ نیوز -
بھٹ شاہ…بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تین روزہ تقریبات آج اختتام پذیر ہورہی ہیں ۔آج آخری روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی اختتامی تقریب میں شرکت متوقع ہے،جس میں وہ مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازیں گے۔ اختتامی تقریب میں محفل موسیقی بھی ہوگی جس میں لوک فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔شاہ عبداللطیف بھٹائی کے چاہنے والے آج آخری دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں بھٹ شاہ پہنچ رہے ہیں ۔عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں ،جس میں پہلے روز زرعی اور صنعتی نمائش کا اہتمام کیاگیا تھا جبکہ دوسرے روز ادبی کانفرنس میں نامورادیب اور دانشوروں نے شرکت کی ۔