5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سفارتکاروں کی ایران کو فولاد کی کھیپ رکوانے کی کوشش ،وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن…وکی لیکس کی جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق چین میں موجود امریکی سفارتکاروں نے ایران کو بھیجے جانے و الے فولاد کی کھیپ رکوانے کی کوشش کی تھی۔چودہ جنوری دو ہزار نو کوبیجنگ سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ میں موجود امریکی سفارت کارایران روانہ ہونے والی فولاد کی کھیپ روکنے کی کوشش میں تھے۔اس بارے میں امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے سفارتکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ فولاد کی کھیپ پر نظر رکھیں۔امریکا کو خدشہ تھا کہ یہ فولاد ایران کے نیوکلئیر پروگرام میں استعمال کیاجاسکتاہے۔مراسلے کے مطابق امریکا کا کہناتھا کہ چینی حکام نے کچھ سامان کسٹم حکام کی نظروں سے بچانے کیلئے بھاری مشینی کے حصوں میں چھپادیاتھا۔برطانوی اخبارنے کھیپ بھیجے جانے کے سلسلے میں سامنے آنے والے نام ظاہر نہیں کئے۔مراسلے سے یہ بھی ظاہرہوتاہے کہ امریکی سفارتکاروں کو اطلاعات ملی تھیں کہ دو گروہوں کے درمیان فولاد خریدنے کے انتطامات کرلئے گئے تھے۔مراسلے کے مطابق سفارتکاروں نے چینی حکومت سے اس سلسلے میں ایکشن لینے کی درخواست بھی کی تھی۔