5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہنستی شکل سے شہرت پانے والے کتے کی دوسری سالگرہ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس… امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوز سے سے تعلق رکھنے والیMaureen Raveloکے پالتو کتےRileyنے گذشتہ دنوں اپنی دوسری سالگرہ منائی۔گذشتہ سال اپنی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہنستی شکل کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے Rileyنامی اس کتے نے دوسرے سال کا افتتاح بھی ہنستے چہرے کیساتھ کیا اور لوگوں کو اپنی مسکراہٹ سے محظوظ کیا۔