تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں،141ملزمان گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں،141ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی پولیس نے ساؤتھ زون کے 34 تھانہ جات کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے141 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ساؤتھ زون کے 34 تھانوں کی حدود میں پولیس پارٹیوں نے مختلف کاروائیوں کے دوران 141 ملزمان کو گرفتار کرلیا،،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 22 ٹی ٹی پستول،24 میگزین،2 خنجر،6 گاڑیاں،5 موبائل فونز،100 پیکیٹ مضر صحت گٹکا،شراب کی بوتلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.