5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے آج صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی1،قلات میں منفی2 دالبندین4نوکنڈی7.2 ژوب 2،بارکھان5،سبی8لسبیلہ12خضدار5جیوانی17،گوادر13 اورتربت میں 11ڈگری سینٹی گریڈرہا.کوئٹہ میں آج صبح سے دھوپ نکلی ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت می کمی آئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اور ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقوں گوادر میں پانچ ،تربت اورجیونی میں دو دوملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔