5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ، مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی معطل
جنگ نیوز -
کوئٹہ…ایران سے مند آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کیسکو ذرائع کے مطابق ایرانی علاقے جیکی گور سے بلوچستان کے علاقے مند آنے والی ٹرانسمشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہوجانے سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ،پچھلے چھ گھنٹون سے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق ایرانی حکام اپنے علاقے میں فنی خرابی دور کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ایران سے مکران ڈویژن کو 40میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔