تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کراپنی شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا

جنگ نیوز -
ویلنگٹن …نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دیکر6 میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، ورلڈ کپ سے قبل آخری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم صرف124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی نے ایک بار پھر پاکستان کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ یونس خان،مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے سوا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز تک نہ پہنچ سکا، مصباح الحق50ر نز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، پاکستانی ٹیم124 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹم ساؤتھی نے5 ہمیش بینیٹ نے3اور جیکب اورم نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں کیوی اوپنر نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور1 وکٹ کے نقصان پر18ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا، جیسی رائیڈر55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مارٹن گپٹل40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ٹم ساؤتھی مین آف دی میچ قرار پائے، نیوزی لینڈ کو6 میچ کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈکوپاکستان کے خلاف اس ون ڈے میچ سے قبل مسلسل گیارہ میچز میں شکست کاسامنا کرنا پڑاتھا اور آج پاکستانی ٹیم نے اپنی ناقص کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ اس خفت کو بھی ختم کردیا، یہ نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف وکٹو ں کے لحاظ سے سب سے بڑے مارجن سے کامیابی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.