5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں میں برف باری جاری
جنگ نیوز -
اسکردو…گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے پہاڑوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سردعلاقوں میں گیس و بجلی کی عدم دستیابی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔اسکردو اور گردنواح میں آج موسم صاف ہے جبکہ سردی مزید برھ گئی ہے ۔نشیبی علاقوں میں منفی8ا ور بالائی علاقوں میں منفی15 درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا ہے ۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی اسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔غذر کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برف بار ی ہو رہی ہے،جس بعد چترال اور غذر کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔کرم ایجنسی میں گزشتہ رات کوہ سفید پر برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے،بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور لکڑیوں کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔مظفر آباد سمیت وادی نیلم اور وادی جہلم میں موسم صاف ہے ۔تاہم کیل سے آگے تمام رابطہ سڑکیں حالیہ برف باری کے بعد سے بند ہیں ۔