تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بدین میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیارکرلی

جنگ نیوز -
بدین…بدین میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کر رکھی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے قلت آب کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر کوئی بھی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔بدین میں گذشتہ بیس روز سے جاری پانی کی قلت نے بحران کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔ شہریوں کی اکثریت عام استعمال کیلئے جو زیر زمین پانی استعمال کر رہے ہیں وہ مضر صحت ہے جبکہ چند مقامات پر قائم میٹھے پانی کے ہینڈ پمپس پینے کے پانی کیلئے شہریوں کا ہجوم دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب ٹی ایم اے کا دعویٰ وہ ٹینکروں اور فائر بریگیڈ کے گاڑیوں کے ذریعے شہریوں کو پانی فراہم کر رہی ہے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ٹینکروں کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ صرف بااثر افرادتک محدود ہے۔ پانی کی قلت کیخلاف شاگرد اتحاد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.