5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
زیادہ ویڈیوگیم کھیلنابچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں،نئی تحقیق
جنگ نیوز -
نیویارک …ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویڈیوگیمز بچوں کاسب سے پسندیدہ مشغلہ ہے، لیکن نئی تحقیق کے مطابق زیادہ ویڈیوگیم کھیلنابچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں۔ہائی اور پرائمری اسکولوں کے تقریبا ً3ہزار بچوں پر دو سال تک تحقیق کی گئی۔ تحقیق میں بین الاقوامی ماہرین کا ایک گروپ نے یہ نتیجہ نکالاکہ جوبچے ویڈیوگیمز کھیلنے میں زیادہ وقت گزارتے ہیں ان میں ڈپریشن اور پریشانی بڑھ جاتی ہے اور وہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گھبراتے ہیں۔ایک امریکی ادارے کاکہناہے کہ چھوٹے بچوں کودن میں ایک گھنٹے سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلنے، کمپیوٹر استعمال کرنے یا ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔