5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایٹمی تنازع:ایران کے 6عالمی قوتوں سے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
استنبول …ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی تنازع پر دو روزہ اجلاس کا آج آخری دن ہے لیکن فریقین کے موقف میں کوئی لچک نہ ہونے کی وجہ سے بات چیت بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے ۔مذاکرات استنبول میں گذشتہ روز شروع ہوئے تھے ۔ امریکا، برطانیہ ، چین ، روس ، فرانس اورجرمنی کے نمائندوں کی قیادت یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کررہی ہیں ۔ ایرانی وفد کے سربراہ اعلیٰ ایٹمی مذاکرات کار سعید جلیلی ہیں ۔ مغربی سفارت کاروں کے مطابق پہلے روز بات چیت ناکام ہونے کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن کیتھرین ایشٹن نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے ایرانی وفد کو مذاکرات کی میز پر موجود رہنے پر آمادہ کرلیا ۔ ایرانی وفد کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ۔ تاہم سعید جلیلی کے ایک قریبی ساتھی ابو الفضل زوہریوندنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اجلاس میں یورنییم افزودگی کی سرگرمیاں روکنے یا معطل کرنے کے نکتے پر بات چیت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔