5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،40لاکھ افراد تا حال بے گھر
جنگ نیوز -
جنیوا…فارن ڈیسک…پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ40لاکھ سے زیادہ افراد ابھی تک بے گھر ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ریڈ کراس کے حوالے سے بتایا کہ چھ ماہ قبل پاکستان کوسیلاب نے شدیدمتاثر کیا جس سے 2کروڑ10لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو ئے،17لاکھ گھر منہدم اور54لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ چھ ماہ گزرنے کے باوجود سیلاب کی تباہ کاریاں ختم نہیں ہوئیں او ر تاحال4ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہیں۔ ایسے خاندان جو کیمپوں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہائش پزیر تھے انہوں نے عارضی پناہ گاہیں چھوڑ کر اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا لیکن وہاں ان کے رہنے کی کوئی جگہ ہی نہیں بچی۔ جس وہ مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ان کے گھروں کے ساتھ ان کی کمائی کے ذرائع اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں۔