تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یمنی صدر کی اقتدار چھوڑنے کی مشروط پیشکش اپوزیشن نے مسترد کردی

جنگ نیوز -
صنعاء…یمن کے صدر نے2012 کے انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جبکہ اپوزیشن نے صدر کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔ صدر کے سیکریٹری اطلاعات نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ صدر علی عبداللہ صالح کو اگر زبردستی اقتدار سے ہٹایا گیاتو یمن میں خانہ جنگی اور ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہو سکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے صدر نے جنوری 2012 میں پارلیمانی انتخابات کے بعد اقتدار سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر علی عبداللہ صالح چاہتے ہیں کہ انھیں معلوم ہو کہ کون ان کے بعد یمن کا حکمران ہوگا۔یمن کے صدر کی اس پیش کش کو اپوزیشن نے مسترد کردیا ہے۔یمن کی اپوزیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آنے والے گھنٹے فیصلہ کن ہونگے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.