تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی پیدا کرنیوالی کمپنیوں کی پریشانی بڑھ گئی

جنگ نیوز -
کراچی…بین الاقوامی سطح پر فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بجلی تیار کرنے والی کمپنیوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پر فرنس آئل کی قیمت 48 ڈالر فی ٹن اضافے کے ساتھ668 ڈالر فی ٹن کی سطح پر آگئی ہے جبکہ خام تیل کی فی ٹن قیمت116 ڈالر کی سطح پر آنے سے درآمدی بل میں بھی اضافے کی توقع ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں متوقع اضافہ نہ صرف مقامی صنعت بلکہ معیشت کے استحکام میں مشکلات پیدا کر رہا ہے بلکہ توانائی سے منسلک کمپنیوں کے درمیان زیر گردش قرضہ 138 ارب روپے کی سطح پر آگیا ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.