29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حافظ آباد : مبینہ پویس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ،5فرار
جنگ نیوز -
حافظ آباد … حافظ آباد کے نواحی گاؤں گڑھی گوندل میں ایک مبینہ پویس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گڑھی گوندل میں ڈاکوؤں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈکیتی کی درجنوں وارادتوں میں ملوث ڈاکو فیصل عرف فیصلی ہلاک جبکہ اس کے5ساتھی فرار ہو گئے۔ فیصل نے چند روز قبل پنڈی بھٹیاں میں ایک کانسٹیبل نذیر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے۔