تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملک میں یوم پاکستان ملی جو ش و جذبے سے منایاجارہاہے

جنگ نیوز -
کراچی …ملک بھر میں ملی جوش وخروش کے ساتھ یوم پاکستان منایا جارہا ہے،اس موقع پر مختلف تقاریب اور مقابلوں کا اہتمام کیاگیا۔نوابشاہ میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کی ٹرائی سائیکل ریس ہوئی۔ ریس میں جیتنے والے پہلے3بچوں کو انعامی رقم بھی دی گئی ۔سکھرمیں پاک بحریہ کی جانب سے ہونیوالی تقریب میں دریائے سندھ کے کنارے لینس ڈاؤن برج پر بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔بہاولپورمیں یوم پاکستان کے موقع پر بہاولپورکور میں21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیاگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی آرپی او نے پولیس شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے۔ نوشہرہ میں پاک فوج کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی جوانوں اور متاثرین سیلاب نے شرکت کی۔ا س موقع پر خاکے اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔کوہاٹ کے قریب ایف آر جواکئی کے علاقہ آرا خیل میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات ہوئیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائر سکینڈری اسکول نمبر3 میں یوم پاکستان کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر سرفراز احمد اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سوات کے مینگورہ سیدو شریف روڈ پر پاکستان ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر معذور افرادنے امن واک کی ۔ شمالی بلوچستان کے چمن، لورالائی، ژوب، زیارت ،قلعہ سیف اللہ، موسیٰ خیل شیرانی ،مسلم باغ، ہرنائی ،سنجاوی اور دیگرعلاقوں میں بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں تقاریب کا اہتمام کیا گیااور امن ریلیاں نکالی گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.