29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کاکردگی پر خوش ہوں،بیٹنگ فارم بر وقت واپس آگئی،محمد حفیظ
جنگ نیوز -
میر پور…ورلڈکپ کے پہلے کوارٹرفائنل میں ایک اینڈ سے عمرگل نے بولنگ کا آغاز کیا تو دوسرے اینڈ سے محمدحفیظ نے نئی گیند کرائی ۔ایک ہی اوور میں دووکٹیں لے کرمحمدحفیظ نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا۔محمدحفیظ کی نپی تلی بولنگ پر حریف بیٹسمینوں نے دفاعی انداز اپنانے میں ہی عافیت سمجھی۔دس اوور میں حفیظ نے صرف سولہ رنز دیے۔اورجب انہوں نے بیٹ تھاما تب بھی حریف ٹیم پرحاوی رہے،64گیندوں پر 61رنز کی ناقابل شکست انگزکھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردارا دا کیا۔شاندارکارکردگی کے اعتراف میں محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔محمد حفیظ نے میچ کے بعد کہا کہ ''مجھے کوچز نے بتایا تھا کہ کسی بھی مجھ سے نئی بال کرائی جاسکتی ہے،میں نے اس کی خوب مشق کی جبکہ مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹنگ فارم درست وقت پرواپس آگئی ''۔