29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی فوجی نے بے گناہ افغان شہریوں کوقتل کرنیکاجرم تسلیم کرلیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ایک امریکی فوجی نے افغانستا ن میں بے گناہ شہریوں کوقتل کرنے کاجرم تسلیم کرلیا۔امریکی فوج کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق افغانستان میں نہتے اوربے گناہ افغانیوں کوہلاک کرنے کے الزام میں5 امریکی فوجیوں پر فردجرم عائدکردی گئی ہے جن میں سے ایک نے جرم تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح اور غلط میں تمیز بھول بیٹھا تھا۔ اسپیشلسٹ جرمی مورلوک نے اعتراف کیاہے کہ اس نے نہتے اوربے گناہ افغانیوں کو قتل کیااوراس عمل میں ان کے ہمراہ دیگرچارامریکی فوجی بھی شامل تھے جن کایونٹ Kill Teamکے نام سے جاناجاتاتھا۔رواں ہفتے ایک جرمن میگزین نے متعددتصاویرشائع کیں تھیں جن میں سے ایک میں مورلوک کوایک مردہ شخص کاسراٹھاکراوپررکھتے ہوئے دکھاگیاہے۔مورلوک نے یہ بھی تسلیم کیاہے کہ اس نے تین بے گناہ افغان دیہاتیوں کوقتل کرکے طالبان سے مقابلہ ظاہرکیاتھا اوراس مقصدکے لیے افغانیوں کاانتخاب ان کے پلاٹون کے اسٹاف سرجن نے کیاتھا۔