29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
افغانستان میں ہزاروں طالبان ہتھیار ڈال رہے ہیں،جنرل پیٹریاس
جنگ نیوز -
لندن ... افغانستان میں امریکی اور نیٹو کے کمانڈر ڈیوڈ پیٹریاس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں طالبان ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہناتھاکہ افغان حکومت نے طالبان کو ہتھیار ڈال کر معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے،پروگرام کے تحت ہتھیار اور تشدد ترک کرنے والے طالبان کو روز گار کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ اس پروگرام کے تحت 700 افراد جوکہ پہلے طالبان کا حصہ تھے ہتھیار پھینک کر معاشرے کا حصہ بن چکے ہیں ۔انہوں نے کہامزید 2000 افراد اس پروگرام کے شامل ہیں امید ہے کہ وہ بھی ہتھیار چھوڑدیں گے۔ڈیوڈ پیٹریاس نے کہاکہ افغان حکومت کے طالبان رہ نماوں سے رابطے ہیں ۔