29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہنگو: دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکارسمیت 5افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
ہنگو ... ہنگومیں دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ہوا ہے ۔جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارسمیت پانچ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ہنگو کے مین بازار میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز سے مواد بھری کار کو دوآبہ پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی،جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا،پولیس کے مطابق دھماکے کے باعثپولیس اہلکارسمیت پانچ افراد جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئیجبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں،اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔