تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان کے زلزلہ زدگان کیلئے پاکستانی امداد روانہ

جنگ نیوز -
راولپنڈی…جاپان کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے پاکستان سے دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لے کر جاپان روانہ ہو گئے ہیں ۔ چکلالہ ائر بیس راول پنڈی پر امدادی سامان لے کر جانے والے طیاروں کو این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے اہلکاروں نے روانہ کیا ۔ اس موقع پر جاپان کے سفیر بھی موجود تھے ۔ امدادی سامان ٹوکیو میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کیا جائے گا جہاں سے وہ امدادی سامان کو متاثرہ علاقوں تک روانہ کریں گے۔ امدادی سامان میں پانی ، دودھ، بسکٹ اور کمبل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.