29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکا نریندرا مودی سے تعلقات پر تذبذب کا شکار تھا،وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی … بھارتی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے بعد امریکا اس شش و پنج میں مبتلا تھا کہ وزیر اعلیٰ نریندرا مودی سے تعلقات رکھے جائیں یا نہیں۔ وکی لیکس کے جاری کئے گئے مراسلے سے پتہ چلتا ہے کہ سپر پاور مودی کے بارے میں مثبت رائے بھی رکھتا تھا۔نومبر دو ہزار چھ کو بھیجے گئے مراسلے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا کو اس بات کی پریشانی تھی کہ گجرات کے وزیر اعلی کو کس طرح ڈیل کیا جائے۔ایک جانب امریکا انہیں گجرات فسادات کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا تو دوسری جانب اس کی رائے میں مودی کرپشن سے پاک اور سرگرم وزیر اعلی تھے۔ قومی سطح پر مودی نے کافی خدمات انجام دیں۔ اس سے پہلے دو ہزار پانچ میں امریکا ،،، گجرات فسادات کے دوران مودی کے منفی کردار کی وجہ سے ان سے سفارتی سطح پر تمام رابطے منقطع کرنے کا ارادہ ظاہر کرچکا تھا۔ اسی سال امریکا نے نریندرا مودی کو ویزہ جاری کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔