تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیلاب کے باعث رواں سیزن کپاس کی پیداوارمیں 8.7فیصد کمی

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان میں سیلاب کے باعث رواں سیزن کپاس کی پیداوار 8.7فیصد کمی کے بعد ایک کروڑ15لاکھ بیلز رہی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن پنجاب میں کپاس مجموعی پیداوار 77لاکھ80ہزار جبکہ سندھ میں37لاکھ90 لاکھ بیلز رہی۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر اضلاع میں سب سے زیادہ پیداوار ہوئی جو37اعشاریہ5فیصد جبکہ سندھ میں سانگھڑ، حیدرآباد اور تھرپارکر میں سب سے زیادہ پیداوار ہوئی۔ پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق سیلاب کے باعث رواں سیزن سندھ میں کپاس کی پیدوار میں10فیصد کمی جبکہ پنجاب میں8فیصد کم ہوئی ہے،پاکستان کی کپاس کی سالانہ ضرورت ایک کروڑ42 لاکھ بیلز ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.