تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہندومسلم فسادات پر بات کرنا امریکی سفارتکار کو مہنگا پڑ گیا، وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی… بھارتی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے معاملے پر بات کرنا امریکی سفارتکار کو مہنگا پڑ گیا تھا۔وکی لیکس کے مطابق وزیر اعلی نریندرا مودی نے فسادات کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بھارتی اخبار دا ہندو نے وکی لیکس کا خفیہ مراسلہ شائع کیا ہے۔اس کے مطابق ممبئی میں موجود امریکی قونصل جنرل مائیکل اوون اور وزیر اعلی گجرات نریندرا مودی کے درمیان سولہ نومبردو ہزار چھ کو ملاقات ہوئی۔اور اسی ماہ کی ستائیس تاریخ کوقونصل خانیسیمراسلہ بھیجاگیا۔مائیکل کا کہناتھا کہ اچھے ماحول میں ہونے والی ملاقات اس وقت دوسرا رخ اختیار کر گئی جب انہوں نیمودی سے دو ہزار دو میں ہونے والے گجرات فسادات اور سیکڑوں مسلمانوں کی ہلاکت پر بات کی۔ اس سوال پر مودی نے شدید برہمی دکھائی اور فسادات کو گجرات کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔مودی نے امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لیکچر دیتے ہوئے نہ صرف گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں گنوانا شروع کردیں بلکہ نائن الیون کے بعد امریکا میں سکھوں پرہونے والے حملوں پر بھی بات کی۔مودی نے امریکی قونصل جنرل سے کہاتھا کہ گجرات کے مسلمان کسی بھی بھارتی ریاست کی نسبت زیادہ بہتر زندگی گزار رہے ہیں۔امریکی سفارت کارنے وزیر اعلی گجرات سیکہا کہ صرف امریکا کو ہی اس بارے میں تشویش نہیں بلکہ بھارت کا انسانی حقوق کمیشن بھی گجرات حکومت کو فسادات روکنے میں ناکام قرار دے چکاہے تاہم مودی نے کمیشن کی رپورٹ کو غلط قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.