تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بر طا نوی نو جوان کا مسلسل131گھنٹوں تک رقص کرنے کا ریکارڈ

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ناچنا ،گانااور جھومنا صرف دل کے بہلانے کیلئے ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات یہی تفریح عالمی شہرت اور اعزاز کا ذریعہ بھی بن جا تی ہے۔ حال ہی میں ایک بر طا نوی نو جوان نے مسلسل131گھنٹوں تک رقص کر کے ڈانس میراتھن کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ 35سالہ Steve Stevens نے ایک مقامی نائٹ کلب میں جس کا یہ منیجر بھی ہے مسلسل 131گھنٹوں تک رقص پیش کیا جبکہ گینز ورلڈ ریکارڈ کے اصولوں کے تحت ہر گھنٹے صرف5منٹ کے لئے آرام بھی کیا۔ اس سے قبل ایک بھارتی شہری نے 123گھنٹے اور15منٹ تک رقص کر کے ڈانس میراتھن کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اس بر طا نوی نو جوان نے توڑ کراپنا نا م گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر والیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.