تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ دوسرا کوارٹرفائنل،آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے261رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
احمد آباد...ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو میچ میں فتح کے لئے261رنز کا ہدف دیا ہے ۔احمد آباد کے سردار پٹیل کرکٹ گراؤنڈ میںآ سٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اورمقررہ50اوورز میں6وکٹ کے نقصان پر260رنز بنائے۔آسٹریلیا نے محتاط اندز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور10اوورز میں40رنز کا آغاز فراہم کیا ۔کچھ عرصے سے بجھے بجھے رکی پونٹنگ نے سنچری اسکور کی اور اپنی موجودگی کا احساس دلادیا انہوں نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے104رنز کی اچھی اننگ کھیلی۔بریڈ ہیڈن نے53اور ڈیوڈ ہسی38رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارتی بالرز نے اچھی بولنگ اور ان کے فیلڈروں نے عمدہ فیلڈنگ سے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروک نہیں کھیلنے دیئے اور آسٹریلیا کو بڑے مجموعے سے دور رکھا ۔ روی چندرن ایشوان،ظہیر خان اور یووراج سنگھ نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جیو سوپر ورلڈ کپ کرکٹ کا یہ دوسرا کوارٹر فائنل سردار پٹیل کرکٹ گراؤنڈ احمد آباد بھارت سے براہ راست نشر کر رہا ہے۔





ہے۔ ٹا س جیتنے کے بعد رکی پونٹنگ نے کہا کہ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھے گا، پچ سلو ہوتی جائے گی۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ اس پچ پر 250رنز ایک اچھا اسکور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہماری بیٹنگ لائن اچھی کارکردگی پیش نہیں کرسکی لیکن بولرز نے اچھا کھیل پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ہسی کو اسٹیو اسمتھ کی جگہ شامل کیاگیا ہے۔ بھارتی کپتان دھونی کا کہناتھا کہ پچ اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوگی، پریشر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرانہوں نے کہا جب تک آپ پریشر کے بارے میں سوچیں نہ پریشر نہیں ہوتا، ہم صرف یہ سوچ رہیں ہیں کہ کیسے اچھا کھیل پیش کریں۔ ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ وریندر سہواگ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ یوسف پٹھا ن کو ڈراپ کردیاگیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.