29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بحریہ :اعلیٰ کارکردگی پر افسروں اور جوانوں میں ایوارڈزکی تقسیم
جنگ نیوز -
کراچی…پاک بحریہ میں اعلیٰ کارکردگی پر افسروں اور جوانوں کو فوجی ایوارڈز سے نوازا گیا۔کراچی میں پاک بحریہ کی ملٹری ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نعمان بشیر نے افسروں اور جوانوں کو اعلی کارکردگی پر فوجی ایوارڈ دیئے ۔ وائس ایڈمرل آصف سندیلا، وائس ایڈمرل تنویر فیض ، وائس ایڈمرل عباس رضا اور وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا ۔پاک بحریہ کے چودہ افسران نے ستارہ امتیاز ملٹری ، بیس افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری اور غیر معمولی جرأت اور بہادری پر پانچ افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا ۔ سروس میں بہترین خدمات پر اٹھارہ جوانوں اور سول ملازمین کو تمغہ خدمت سے بھی نوازا گیا۔