تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نئے ٹیکسوں کی شکل میں عوام پرڈرون حملے ہو رہے ہیں،امیر مقام

جنگ نیوز -
پشاور…پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختون خوا کے صدرامیر مقام نے کہا ہے کہ ایوان صدر سے نئے ٹیکسوں کی شکل میں عوام پرڈرون حملے ہو رہے ہیں۔پشاورمیں فوٹوجرنلسٹس فورم کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری قوم کا مسئلہ ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہرقسم تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دوماہ میں28دھماکے ہوئے۔ جس پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام پر مزید52 ارب روپے کے نئے ٹیکسزنافذ کرنے کیلئے کام جاری ہے۔امیر مقام نے کہا کہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اس لیئے اب وہ فریش مینڈیٹ لیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.